سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے، پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پارٹی کو بیچ چکے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آئینی ترمیم کے نمبر بھی پورے ہیں اور نمبر بھی پورے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں آج یہ معاملہ مکمل ہو رہا ہے، 26ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جا رہی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مطمئن ہوں، جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں، 26ویں ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، خوشخبریاں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔