کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں گھر سے 4 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں خواتین کو قتل کیا گیا، چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری پہنچ گئی، لاشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔