پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن اور اختر مینگل سے مشترکہ ملاقات کی ہے۔
تینوں رہنماؤں کی ملاقات مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن اور اختر مینگل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم پر گفتگو ہوئی۔
بانئ پی ٹی آئی کے مؤقف تک ملاقات میں وقفہ لینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سیاسی قائدین نے بانئ پی ٹی آئی کے مؤقف تک ملاقات میں وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
بانئ پی ٹی آئی کے جواب کے بعد مولانا کے ساتھ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ عثمان بادینی کے ہمراہ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمٰن کے لان میں چہل قدمی اور گفتگو کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمٰن، عثمان بادینی اور کامران مرتضیٰ موجود تھے۔
سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب موجود تھے۔