ق لیگی رہنما چوہدری عکاظ ضیا متہ کے خلاف زنا کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے راضی نامہ کے بعد کیس خارج کردیا گیا
‘ ملزم عکاظ متہ نے دائر عبوری ضمانت واپس لے لی ایڈیشنل سیشن جج گجرات عرفان سعید نے تھانہ سول لائن میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر گجرات ویسٹ منیجمنٹ کمپنی و امیدوار برائے چئیرمین یوسی سوک کلاں، ق لیگی رہنما چوہدری عکاظ ضیا متہ آف سوک کلاں کے خلاف محلہ مسلم آباد کی رہائشی لڑکی مسمات اقرا بٹ کی مدعیت میں درج زنا و حرام کاری کے مقدمہ میں دائر عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی
ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ میرے خلاف مقدمہ خارج ہوگیا ہے میں اپنی ضمانت واپس لینا چاہتا ہوں عدالت نے ملزم کی استدعا پر عبوری ضمانت بصغیہ واپسی جاری کردی
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں 3 اکتوبر کو مقدمہ نمبر 24/972 درج تھا متاثرہ لڑکی اقرا بٹ نے 9 اکتوبر کو علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سول لائن گجرات ثاقب رسول تارڑ کی عدالت میں اپنا بیان زیر دفعہ 164 درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا ملزم کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے میں نے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کروایا تھا
تھانہ سول لائن کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر بلال امجد نے اسی بیان کی رو سے مقدمہ خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کروادی