گجرات اینٹی کرپشن کا مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ سیکرٹری یونین کونسل محمد کاشف 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد، مقدمہ درج
سرکل آفسیر اینٹی کرپشن گجرات محمد افضل گجر کو محلہ امانت پورہ سیالکوٹ حال مقیم پنڈی لوہاراں گجرات کے رہائشی محمد نواز نے درخواست دی کہ میرا بھتیجا بیرون ملک مقیم ہے اسکے دو بچوں کا لیٹ اندارج کروانا تھا سیکرٹری یونین کونسل محمد کاشف نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جسکو 10 ہزار روپے اپنے ہمراہی محمد عدنان کی موجودگی میں دے دیے تھے بقایا 40 ہزار روپے دینے کی بجائے ریڈ کروانا چاہتا ہوں
سی او اینٹی کرپشن گجرات نے سیشن جج گجرات کی اجازت کے بعد علاقہ مجسٹریٹ گجرات عبدالستار کے ہمراہ یونین کونسل نورا منڈیالہ ریڈ کیا تو سیکرٹری یونین کونسل محمد کاشف کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مخصوص نشان زدہ 5/5 ہزار روپے والے 8 نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
اینٹی کرپشن گجرات ٹیم میں سی او اینٹی کرپشن گجرات محمد افضل گجر کے علاوہ محمد رضوان، محمد افضل اور جاوید اقبال شامل تھے ملزم محمد کاشف کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے آج ڈیوٹی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا