وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تمام وفاقی وزراء پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے کل صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت دیا گیا تھا جسے تبدیل کر کے پہلے 11 بجے، پھر دوپہر ساڑھے 12 بجے اور پھر 2 بجے کیا گیا۔
مسلسل وقت تبدیل کیے جانے کے بعد اسے بلآخر ملتوی کردیا گیا تھا۔