وفاقی کابینہ سے منظور 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کے نکات سامنے آگئے۔
مسودے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تعین کرے گا۔ آئینی بینچز میں تمام صوبوں سے مساوی ججز تعینات کیے جائیں گے۔
مسودہ کے مطابق آرٹیکل 184 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار آئینی بینچز کے پاس ہوگا۔ آرٹیکل 185 کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق کیسز آئینی بینچز کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظور کر لیا۔