کراچی(اسٹاف رپورٹر) میرپور میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر101رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لئے اسے مزید101رنز کی ضرورت تھی۔قبل ازیں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 306رنز اسکور کئے۔ کائل ویرانے نے 114 رنز بنائے ۔