وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔مریم نواز نے ٹرائیج ایریا میں مریضوں کی آمد اور علاج کے آغاز کے سسٹم کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے ائیر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا اور بہاولپور سے ائیر ایمبولینس پر منتقل ہونے والے مریض امجد علی کی عیادت کی۔ہارٹ پیشنٹ امجد علی نے ائیر ایمبولینس سروس کے اجرا پر وزیر اعلیٰ کو ازراہ عقیدت سلام اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ مریم نواز شریف نے امجد علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ائیر ایمبولینس سروس عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں۔وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور اُن کے مسائل کے فوری حل کا حکم دیا۔مریم نواز شریف ایمرجنسی وارڈ کے پاس بزرگ میاں بیوی کو دیکھ کر رک گئیں۔انہوں نے بزرگ مریض کو ایمرجنسی میں فوری طور پر وہیل چیئر مہیا نہ کرنے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا۔مریم نواز شریف بعد ازاں وارڈ میں بزرگ مریض خوشی محمد کے پاس پہنچ گئیں اور علاج کا خود مشاہدہ کیا۔
انہوں نے نے سیکیورٹی اہلکاروں کو مریضوں کی آمد و رفت میں مداخلت سے سختی سے روک دیا۔پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے عوام کے لئے پریشانی کا سبب بننے والے اور بدعنوان عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم دیدیا۔پی آئی سی میں انتظامی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر انتظامی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی پر مریض کا رش کم کرنے کیلئے پی آئی سی ٹو کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی دی۔پی آئی سی ٹو میں انتظامی سربراہ کی فوری تعیناتی کا حکم بھی دیا۔ پی آئی سی ٹو میں جدید اور بہترین مشینری اور کیتھ لیب مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔