مری(نامہ نگار خصوصی/نمائندہ خصوصی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے ڈاکٹروں کو کروڑوں کاجرمانہ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو میں بائیو میٹرک کا بہتر نظام،غیر حاضر ڈاکٹرز کی چیخیں نکل گئیں، آڈیٹر جنرل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے پر جرمانے عائد کیئے گئے، آڈیٹر جنرل کی خفیہ چیکنگ رپورٹ میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے پول کھل گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضررہنے پر ڈاکٹرزکو لاکھوں روپے جرمانہ، رپورٹ کے مطابق 6 ماہ سے زیادہ عرصہ سے غیرحاضر پائے گئے ڈاکٹروں پرجرمانے عائد کیئے جائیں،جرمانوں کیے جانے کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال شدیداحتجاج اورنعرہ بازی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں 61 ڈاکٹرزتعینات ہیں مگرڈیوٹی پرصرف دوتین ڈاکٹرزہی آتے ہیں ڈاکٹرزتنخوائیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری سے لیتے ہیں، سی ای اوہیلتھ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے ڈاکرزکو طلب کرلیاہے، شہریوں اورعوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔