سب تک نیوز
پنجاب یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈز اور طلبا میں جھگڑے کے بعد چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) عبید مسعود کو معطل کردیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کیا اور کہا کہ کرنل (ر) عمر خالد کو چیف سیکیورٹی آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں چند روز قبل طلباء آڈیٹوریم کے سامنے احتجاج کررہے تھے، گارڈز کے روکنے پر طلباء نے پتھراؤ کیا تھا، جس سے 10 گارڈز زخمی ہوئے تھے۔