امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بل برنس نے غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بل برنس کی تجویز میں 8 مغویوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
اس تجویز میں جنگ بندی کے لیے تقریباً 8 خواتین یا 50 سال سے زیادہ عمر کے مردوں کو آزاد کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
بل برنس نے یہ تجویز اتوار کو قطر میں اسرائیل اور قطری ہم منصبوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کرتے ہوئے پیش کی۔
اس حوالے سے اسرائیلی عہدے دار نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس عارضی جنگ بندی پر راضی ہے لیکن حماس کے لچک کا مظاہرہ کیے بغیر یہ معاہدہ نہیں ہو سکتا۔