پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے 27ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں آئینی عدالتیں موجود ہیں، ہم بھی آئینی عدالت چاہتے تھے، لیکن آئینی بینچ پر اکتفا کرنا پڑا۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے آئینی بینچ کے سربراہ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ ہائی کورٹس میں بھی آئینی بینچ بن سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی اداروں کے لیے قانون سازی ہوتی ہے تو اچھی بات ہے۔