ایک لیٹر پیٹرول چوری ہونے پر شہری تھانے پہنچ گیا۔
رحیم یار خان میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ایک لیٹر پیٹرول چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے شہری نے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ نامعلوم شخص نے موٹرسائیکل سے پیٹرول چوری کیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔