کوئٹہ،پنجگور،کوہاٹ (ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پنجگور اور قبائلی ضلع اورکزئی میں دہشتگردی کے نتیجے میں 5مزدور جاں بحق اور 2اہلکار شہید ہوگئے،جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد اور سہولت کار مارے گئے۔پنجگور کے علاقے پروموم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں سکیورٹی پرمامور تھے جبکہ مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔صدر مملکت،وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلاول بھٹو نے دہشتگردی واقعات پر شدید اظہار مذمت کیا ہے۔ قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل کے علاقہ ڈبوری میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جوابی کارروائی سے دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ادھرکوہاٹ میں پولیس کے بہادر جونواں نے پولیو ٹیم پر حملہ ناکام بنادیا۔دونوں واقعات کے بعد ڈویژن بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے۔
پنجگور، اورکزئی میں دہشت گردی، 5 مزدور، 2 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد اور سہولت کار ہلاک
Previous Articleامریکی صدراتی الیکشن میں سوئنگ اسٹیٹس کا کردار اہم، 7 ریاستیں فیصلہ کریں گی اگلا صدر کون ہوگا
Next Article ضلع سبی میں ویگن اور ٹرک میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق