بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے انکار پر ایس ڈی پی او رضا خان کو معطل کر دیا گیا۔
یہ بات پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او عمران شاہد نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں نااہلی، نافرمانی اور بزدلی کی وجہ سے ایس ڈی پی او کو معطل کیا ہے۔
واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں حصہ لینے سے ایس ڈی پی او نے انکار کر دیا تھا۔