وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے قطر روانہ ہوگئے۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔
پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستانی و سعودی اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹیو میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، مصدق ملک، جام کمال اور عطا تارڑ بھی انکے ہمراہ تھے۔