پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پوری قوم کے لیڈر ہیں، ان کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میڈم سی ایم کو اپنے صوبے پرتوجہ دینی چاہیے، جلد پنجاب میں جلسےشروع کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلوں پر لوگوں کو رنج ہے، عوام کا ری ایکشن ہے، ہم نے کسی کو کوئی ہدایت نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کھانسی بھی آئے تو حکومت کہتی ہے تحریک انصاف کی وجہ سے ہے، پنجاب حکومت اپنی نااہلی پر پردہ ڈالتی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے یہ بھی کہا کہ اسموگ کا اتنا بڑا بجٹ تھا، پوچھتا ہوں انہوں نے ابھی تک مصنوعی بارش کیوں نہیں کی؟
انہوں نے کہا کہ کل صوبائی اسمبلی میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی تقریر کا جواب دیں گے۔