کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اوپنر فخر زمان کے کیس میں نرمی اختیار کررہا ہے اور اگلے چند دن میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ انہیں تنبیہہ کرکے مستقبل میں محتاط رہنے کے لئے کہا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام اس تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں غیر ضروری سختی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جارہا ہے، فخر نے شوکاز کے جواب دےدیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے معاملے کو منطقی حل دینے کے اشارے مل رہے ہیں۔