کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن سے منقسم ہونے والی نئی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تربت ایئرپورٹ پر رات کے اوقات میں جہازوں کی لینڈنگ میں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجود لائٹنگ سسٹم میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق مذکورہ ایئرپورٹ کے رن وے اور اس سے ملحقہ جگہوں پر مخصوص لائٹس کی تنصیب کی جائے گی۔ مذکورہ منصوبہ “ایئر فیلڈ لائٹنگ” (AFL) پر خطیر رقم خرچ ہوگی کیونکہ اس کا ذر بیعانہ ہی پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔