اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بلز کی نیلامی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 820 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 173 ارب روپے مالیت کے 3 ماہ کے بلز بیچے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 140 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.89 فیصد رہی اور حکومت نے 142 ارب روپے مالیت کے 6 ماہ کے بلز بیچے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 84 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.50 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ حکومت نے 504 ارب روپے مالیت کے 12 ماہ کے بلز بیچے ہیں، 12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 64 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.09 فیصد رہی۔