لاہور رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر سے شروع ہوگا۔ اجتماع میں شرکت کے لیے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 3 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 7 نومبر سے 10 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا۔
اس عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے اور دیگر ممالک سے بھی مندوبین اور علماء کرام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
ٹریفک پولیس کے 13 ڈی ایس پیز، 203 انسپکٹرز، 999 وارڈنز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں اجتماع کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔