بوئنگ 737 طیارے کو ٹریلر پر لوڈ کر کے کراچی سے حیدرآباد براستہ موٹر وے ایم نائن منتقلی کی وجہ سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق ناکارہ بوئنگ 737 جہاز کو 350 لمبائی کے 10 ویلر ٹریلر پر لوڈ کر کے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شاہین ایئر لائن کے ناکارہ بوئنگ 737 طیارے کو فیوز لاج کر کے ٹرالر پر حیدرآباد بھیجا گیا ہے، جہاں اس طیارے کو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا، ناکارہ طیارے کو ڈس مینٹل کیا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹائر، پر اور انجن الگ کیے گئے۔
طیارے کے ٹائر، پر اور انجن دوسرے ذریعے سے حیدرآباد لے جائے جائیں گے اور انسٹیٹیوٹ میں انہیں دوبارہ طیارے سے منسلک کر دیا جائے گا۔
اس طیارے کو رات گئے کراچی سے روانہ کیا گیا تھا تاکہ موٹروے پر ٹریفک معطل نہ ہو تاہم کراچی سے حیدرآباد منتقلی کے دوران موٹر وے پر ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔