سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان مزاری کو بغیر ناشتے کے انسداد دِہشت گردی عدالت لایا گیا ہے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد آج ایمان مزاری اور ہادی علی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت لایا گیا تو اس موقع پر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری بھی موجود تھیں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کی حالت بے ہوش ہونے والی لگ رہی ہے، ایمان مزاری کو بھیجے گئے کپڑے اور کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے جسمانی ریمانڈ کو معطل کردیا تھا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس میں دہشت گردی سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔