وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ خاندان کے پاکستان پر احسانات ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے خاندان کی ملک و قوم کے لیے قربانیاں ہیں، ایک مخصوص گروہ نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی نہیں بدتمیز جتھے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملوث عناصر کے پاکستانی دستاویزات اور شہریت منسوخ کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائز عیسیٰ بلوچستان کے سپوت ہیں، ان کی عزت ہمارے دلوں میں ہے۔