وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا تو اُسے روکنے کے لیے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین لاکھ بندے تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے جب اُن کا گراف بہت اوپر تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔