محکمۂ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان کو ترمیمی نوٹس بھیج دیا۔
اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ آپ دفتر آ کر بیان ریکارڈ کروا دیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر وضاحت دی جائے۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود زرعی اراضی بطور رہائشی زمین استعمال کی گئی۔
سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک اور کیس درج ہو گیا ہے۔