پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے اشتراک سے ایئر لائن لائے گی، جس میں صوبائی حکومت کے شیئرز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب ایئر لائن کی فزیبیلٹی پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔