وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے۔
گرفتار ملزم نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائجیریا اور لیبیا میں محصور رکھا تھا، جون 2023ء میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک سو سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔