فائل فوٹو۔ بلوچستان کی سینٹرل جیل مچ میں قیدی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔ کوئٹہ سے جیل حکام کے مطابق شبیر احمد نامی قیدی 35 سال سے سزا بھگت رہا تھا۔ جیل حکام نے مزید بتایا کہ قیدی کی لاش طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔