غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیتِ لاحیہ میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے تفح محلے میں ایک گھر پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ وسطی دیر البلاح میں ایک خیمے پر حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
وسطی عز زاویدہ میں ایک خیمے پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں خیموں پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال اردوان اسپتال پر بھی دوبارہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں نوزائیدہ بچے، مریض اور اسپتال کا عملہ شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے متعدد گھر اور گاڑیاں جلا دیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں کی کئی تنظیمیں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے فلسطینی حکّام کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر 12 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے۔