چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن عاکف سعید نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں کوئی مصنوعی ببل نظر نہیں آرہا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد ہمیشہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے ظاہر ہے کہ ملک میں معاشی نظم و ضبط ہوگا۔
عاکف سعید نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے لین دین میں ادھار اور اجارہ داریوں کے آثار نہیں، اسٹاک ایکس چینج میں لین دین میں شفافیت کو یقینی بناتے ہیں۔
عاکف سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی اسٹاک مارکیٹ کے ایک ایک سودے کو مانیٹر کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں خریدار ہے تو حصص فروخت ہو رہے ہیں۔