کراچی میں 2 کار سوار ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہوئے ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی اپنے دوست کے ساتھ کار میں شارع فیصل سے جارہی تھی کہ سابقہ دوست نے گاڑی کا پیچھا کیا۔
پولیس کے مطابق پیچھا کرنے والے سابقہ دوست نے اپنے سیکیورٹی گارڈ سے لڑکی کی گاڑی پر فائرنگ کروائی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈز، لڑکی سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ہیں، دونوں ہی کاروں پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔