اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک 9 نومبر 2024ء کو یومِ اقبال پر بند رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یومِ اقبال پر اسٹیٹ بینک نے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔
رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔