اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں اپنے ایک فوجی کے مرنے اور 3 زخمی ہونے کی تصدیق کردی، اس طرح ہلاک فوجیوں کی تعداد 62 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللّٰہ کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملوں میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
مرنے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف کے طور پر ہوئی، جو یروشلم کے 605ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری لڑائی میں یہ اسرائیلی فوج کا 62واں جانی نقصان ہے۔
گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے 50 راکٹ اسرائیلی کی جانب داغے تھے، جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔