الخدمت فاؤنڈیشن نے کراچی اور دیگر شہروں کے بعد لاہور میں بھی "بنو قابل پروگرام” شروع کردیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگر کورسز کروائے جائیں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اب تک کراچی اور دیگر شہروں میں 50 ہزار سے زائد طلبہ کو مفت کورسز کروا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا آئی ٹی کی طرف جا رہی ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس سسٹم نہیں، نظام تبدیل ہوئے بغیر حالات بہتر نہیں ہوسکتے، نظام کی تبدیلی کے لیے جہدوجہد کرنا لازم ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سرکار پہلے سب کو ایک جیسی تعلیم دیتی تھی، سرکار کئی قسم کی ٹیکس لیتی ہے لیکن معیاری تعلیم نہیں دیتی، سب سے بڑی خدمت مسائل پر آواز اٹھانا ہے۔