شیخوپورہ میں ٹھٹھہ تاڑران پر نامعلوم افراد نے ایک فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں گھر کا سربراہ اسلم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی، 2 بیٹے اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حملے کے زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں کا جھگڑا ہوا تو اس دوران ایک نے خود کو پیٹرول چھڑک کر جلا لیا۔
پولیس کے مطابق آگ نے دوسرے بھائی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک بھائی 70 اور دوسرا 30 فیصد جھلس گیا۔