ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز بڑھ کر 2683 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔