گجرات میں سونے کی چڑیا سمجھا جانیوالی میونسپل کارپوریشن گجرات میں گزشتہ کئی سالوں میں جعلی دستخطوں پر 17قریب بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے ہونے والی مار دھاڑ کیخلاف کمشنر گجرانوالہ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نوید حیدر شیرازی نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن کرنیوالے کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف شکنجہ تیار کرکے کرورڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے میونسپل کارپوریشن گجرات میں سالہا سال سے مبینہ چوری شدہ چیکوں اور جعلی چیکوں پر جعلی دستخطوں کے ذریعے کرروڑں روپے کی ادائیگیاں کی جاتی رہی گزشتہ 2 سالوں میں مبینہ بے ضابطیگوں اور جعلی دستخطوں کے ذریعے کروڑوں کی ادائیگیوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ عامر مجید ،سابقہ چیف آفیسر ملک ابرار ، فنانس آفیسر اور مینیجر آپریشنز پنجاب بینک میمونہ سمیت کارپوریشن گجرات کی پوری آڈٹ برانچ سمیت سات افراد کے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے
گرفتار ہونیوالوں میں فنانس آفیسر رؤف اشرف ،اڈٹ آفیسر عامر مجید اور کلرک شامل ہے
ابتدائی تحقیقات میں اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا ہےکئی سالوں سے جعلی دستخطوں سے مختلف بے نامی اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ٹرانسفر کیے جا رہے تھے
تاحال مختلف ناموں کے جعلی چیکوں میں 9لاکھ کے چار چیک جبکہ 36لاکھ روپے کا ایک چیک شامل تھا 9 لاکھ روپے کے چار چیکوں میں دو چیکس بنک آف پنجاب کی سلام پورہ لاہور برانچ سے کیش ہو چکے ہیں جبکہ 36لاکھ روپے والا چیک بینک آف پنجاب کی سروس موڑ برانچ نےکیش کیلئے پہنچا تو سارے معاملے کا بھانڈا پھوٹ گیا
ذرائع کا کہنا ہے موجودہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا کے جعلی دستخطوں سے نکلوانے کی کوشش کی گئی جس پر موجودہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا نے سارا کٹھا چٹھا کمشنر گجرانوالہ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نوید حیدر شیرازی کے نوٹس میں دیا جس پر کمشنر گوجرانوالہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا
ذرائع کا کہنا ہےڈپٹی کمشنر گجرات کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمے نمبر 35/24 میں 2 سو 30 ملین 14 ہزار 4 سو 54 روپے کی مبینہ بے ضابطیگوں کا انکشاف کیا گیا ہےجبکہ مقدمے میں سال 2024 کے مارچ ، مئی اور اکتوبر کے 3 چیکوں کو حوالہ بھی دیا گیا ہے