لاہور ہائیکورٹ میں زیادتی کے مقدمےمیں میڈیکل ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور آئی جی سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی تھی۔
واضح رہے کہ زیادتی مقدمے کے ملزم سلمان طاہر نے میڈیکل ٹیسٹ کو چیلنج کیا ہے۔