کراچی کے علاقے اختر کالونی میں نجی کلینک میں تین سال کی بچی کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو بخار تھا اس وجہ سے کلینک لے کر گیا تھا، ڈاکٹر نے بیٹی کو غلط انجیکشن لگایا تھا۔
بچی کے والد نے بتایا کہ کچھ گھنٹے بعد انجیکشن لگنے کی جگہ سوج ہو گئی اور خون جمنے لگا، بیٹی کو جناح اسپتال لے کر گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
انہوں نے کہا کہ نجی کلینک کے ڈاکٹر کی خلاف کاروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اختر کالونی کے نجی کلینک میں 11 نومبر کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی تھی۔