مان یی نامی طوفان فلپائن کے مشرقی صوبے سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
مان یی ایک ماہ میں ملک سے ٹکرانے والا چھٹا طوفان ہے، جو فلپائن کے مشرقی صوبے کیٹنڈوانز سے ٹکرایا ہے۔
مسلسل آنے والے طوفانوں کے سبب سیلابی پانی گھرو ں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بھی طوفان "ٹرامی” اور کونگ-رے” میں 162 افراد ہلاک اور 22 اب تک لاپتہ ہیں۔
طوفان مان یی فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ ویت نام کی جانب بڑھ رہا ہے۔