پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا، جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہونے کے بعد پھر مثبت ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 929 پر آ گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 95 ہزار 307 کی تاریخی بلندی پر بھی پہنچا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 232 پوائنٹس اضافے سے 94 ہزار 995 پر بند ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 76 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے اضافے سے 12 ہزار 233 ارب روپے ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انڈیکس میں اضافے کی وجہ میوچول فنڈز خریداری ہے: تجزیہ نگار
دوسری جانب معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2024ء سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 20 فیصد اضافے کی بڑی وجہ میوچول فنڈز کی خریداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی فنڈز نے ڈھائی ماہ میں 40 ارب روپے مالیت کے شیئرز خریدے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فکسڈ انکم سرمایہ کاری سے یہ محض قلیل منتقلی ہے۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 67 پیسے کا تھا۔