کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربہ کیساتھ جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہوگیا،مقامی طور پر تیار طویل فاصلے تک مار کرنیوالا میزائل ڈیڑھ ہزار کلو میٹر رینج کیلئے پے لوڈ لے جاسکتا ہے۔بھارت نےگزشتہ روز مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت نے اس دعوے کے ساتھ فوجی ترقی میں ایک اہم سنگ میلحاصل کرلیا۔حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میزائل جسے ریاستی زیر انتظام ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزینشن اور صنعتی شراکت داروں نے مل کر تیار کیا ہے، یہ میزائل مسلح افواج کے لیے ایک ہزار 500کلومیٹر (930میل) سے زیادہ رینج کے لیے پے لوڈ لے جانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا فلائٹ ڈیٹا نے کامیاب ٹرمینل سمت اور انتہائی درستگی کے ساتھ اثرات کی تصدیق کی۔اس میں کہا گیا کہ ٹیسٹ فائرنگ ہفتے کے روز ریاست اڈیشہ کے مشرقی ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کی گئی۔