پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے چیئرمین معروف کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر واضحموقف سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا دنیا بھر میں صرف اور صرف تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی عوام کی 77 سالوں سے غیر متزلزل حمایت حاصل ہے کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں یا اورسیز سطح کشمیر ی کمیونٹی عرصہ سے سرپا احتجاج ہیں مگر اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں بھارتی افواج کے مظالم پر مکمل خاموشی اختیار گیئے ہوئے ہیں۔