سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لاہور کے لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار پہلے غریب اور متوسط طبقے کے لیے سردی سے بچاؤ اور تن ڈھانپنے کا ذریعہ تھے، مگر اب یہاں بھی مہنگائی کے اثرات نمایاں ہیں۔
سردیاں شروع ہوتے ہی لاہور کے لنڈا بازار کی رونقیں بڑھ گئیں، لوگ گرم کپڑے، جوتے، دستانے اور جرابیں خریدتے نظر آتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان کے لیے مسائل پیدا کر دیے، اب لنڈے کے پرانے کپڑے خریدنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، ہر چیز ہی مہنگی ہوگئی، اس کے اثرات لنڈے پر بھی پڑے ہیں، وہ تو چاہتے ہیں کہ چیزیں کم قیمت پر ملیں اور وہ بھی کم قیمت پر بیچیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ کم از کم لنڈے کا سامان تو غریب شہریوں کو سستے داموں مل سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرانی نے لنڈا بازار کو بھی نہیں چھوڑا، گزشتہ سال کی نسبت اس سال لنڈا بازار بھی مہنگا ہوچکا ہے۔