کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کر کٹ میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت سےقومی جونیئر ہاکی ٹیم کے اگلے سال بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں اس کی ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔ قومی ٹیم رواں ماہ 26نومبر سے4 دسمبر تک عمان مسقط میں ہونے والے ایشیا کپ میں حصہ لے گی جس سے چھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرے گی، ایشیا کپ میں دس ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں۔پول بی میں پاکستان ملائیشیا، بنگلہ دیش ، چین اور عمان جبکہ گروپ اے میں بھارت، جاپان، جنوبی کوریا،تھائی لینڈ اور چائینز تائپے شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم21 نومبر کو کراچی سے مسقط روانہ ہوگی۔ ہیڈ کوچ قمر ابراہیم نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پہلے سیمی فائنل ہے تاکہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرسکیں، امید ہے ٹیم ایشیا کپ کے وکٹری اسٹینڈ پر ہوگی، ورلڈ کپ پہلی بار24 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، بھارت جانے کا فیصلہ حکومت کی پالیسی پر ہوگا۔