امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس پر لانگ رینج میزائل سے حملے کی اجازت دے دی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس پر حملے کرنے کے لیے امریکا کی طرف سے فراہم کیے گئے لانگ رینج میزائل میزائل استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے لانگ رینج میزائل سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے استعمال کی منظوری دی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شمالی کوریا کے فوجیوں کو یوکرین میں لڑنے کی اجازت کے ردِعمل میں میزائل استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ روس اس اقدام کو جنگ میں نیٹو کی براہِ راست مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی میزائلوں پر سے پابندیاں ہٹانے پر زور دے رہے تھے۔