تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ حسیب اللّٰہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔