مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج پر حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج نند اور بھاوج کی اندرونی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا۔
ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے مزید کہا کہ فیصل آباد سے تو 20 ہزار لوگ لانے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ماضی کی طرح یہ فیصلے بھی سیاسی فیصلے نہیں، پی ٹی آئی ہر فائنل کال کے بعد ایک اور کال دیتی ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی جو فیصلے کررہی ہے، تحریک کی کامیابی ناممکن ہے، پی ٹی آئی نے ارکان کو جو اہداف دیے ہیں وہ ممکن ہی نہیں۔